Pakistan

لاہور ڈیفنس گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل،خودکشی قرار

لاہور ڈیفنس گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل،خودکشی قرار
۱ منٹ پہلے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 روز قبل گاڑی سے لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس نے اسے خودکشی قرار دے دیا۔

 

پولیس کے مطابق عادل نامی شخص کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے اپنی جان خود لی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی خاندانی تنازعات اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والی وردی سب انسپکٹر طاہر کی تھی، جبکہ متوفی اور سب انسپکٹر طاہر ایک دوسرے کے دوست تھے۔

 

واضح رہے کہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کی تھیں، جس کے بعد واقعے کی نوعیت واضح کی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں