Sports

فیفا نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی

فیفا نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی
۱ منٹ پہلے

فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو دے دی۔

 

 نوجوان فٹبالرز کے لیے یہ نیا عالمی ایونٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں فیفا کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 

 فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2027 کا ایڈیشن صرف لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مخصوص ہوگا، جبکہ 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ عالمی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

 

اس کے علاوہ آذربائیجان 2027 کے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھی کرے گا، جو عالمی فٹبال میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں