Sports

پاکستانی ارسلان ایش نے آٹھویں بارایوو ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی ارسلان ایش نے آٹھویں بارایوو ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
۵ گھنٹے پہلے

ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ایوولوشن چیمپئن شپ 2026 میں آٹھویں بار ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں کھیلے گئے فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

 

اس کامیابی کے ساتھ ارسلان ایش نے مسلسل چوتھی مرتبہ لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

 

مجموعی طور پر ارسلان ایش کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

 

واضح رہے کہ ارسلان ایش نے 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا شروع کیا اور بعد ازاں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

 

ارسلان ایش کو 2019ء میں دنیا کے بہترین ای اسپورٹس کھلاڑی کا اعزاز بھی مل چکا ہے اور وہ گزشتہ کئی برس سے ای اسپورٹس کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں