Sports

ایرانی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرخوشی میں رقص کیا،امریکی عہدیدار

ایرانی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرخوشی میں رقص کیا،امریکی عہدیدار
۴ گھنٹے پہلے

امریکہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارکوین مولن نے کہا ہے کہ ایران کے فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

 

بی بی سی فارسی کے مطابق حکومتی خصوصی تقریبات رابطہ مرکز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا:"میں خوش ہوں کہ ان کا سفر ختم ہو گیا اور اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ"میں ان کے ویزے واپس لینے اور ان کے امریکی سرزمین چھوڑنے پر خوش ہوں، میں نے شاید ایک دو گانے بھی گائے اور شاید خوشی میں رقص بھی کیا ہو۔

 

رپورٹ کے مطابق ایران کے فٹ بال ورلڈ کپ میں تمام میچ برابر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا، بیلجیئم کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوا جبکہ مصر کے خلاف مقابلہ ایک، ایک گول سے ختم ہوا۔

 

بعد ازاں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر ہونے کے نتیجے میں ایران ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

 

دوسری جانب ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام امریکی حکام کے رویّے اور بیانات سے اچھی طرح واقف ہیں، اس لیے ایسے بیانات ان کے لیے حیران کن نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکام ان اصولوں کے مطابق عمل نہیں کر رہے جن کی توقع ایک ایسے میزبان ملک سے کی جاتی ہے جو عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرتا ہو۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں