Entertainment

بطور اداکارہ وہ پہچان نہیں ملی جس کی مستحق ہوں،کنزہ ہاشمی

بطور اداکارہ وہ پہچان نہیں ملی جس کی مستحق ہوں،کنزہ ہاشمی
۵ گھنٹے پہلے

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں کئی مواقع پر یہ احساس ہوا کہ بطور اداکارہ انہیں وہ پہچان نہیں ملی جس کی وہ مستحق ہیں۔

 

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔

 

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ڈراما دل آویز میں انہوں نے دو بالکل مختلف کردار نبھائے، جبکہ دیگر ڈراموں میں بھی ان کے کردار ایک دوسرے سے منفرد رہے۔

 

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ بہت سے لوگ انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق اہمیت نہیں دیتے، لیکن انہیں اس بات کا افسوس نہیں۔

 

ان کے مطابق لوگ ان کی فنی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، اسی لیے وہ اطمینان کے ساتھ اپنے فنی سفر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مسلسل محنت کر رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں