Entertainment
خواتین کے حقوق کے لیے خدمات پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا
پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جہاں فضا علی کی سماجی خدمات اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اعزاز حاصل کرنے کے بعد فضا علی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی برادری نے ان کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا۔ ان کے بقول یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ ان تمام خواتین کا ہے جو اپنے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔