Pakistan

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار
۱ منٹ پہلے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

 پولیس کے مطابق ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کی گاڑی بھی دریا سے نکال کر سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور وہ سیر و تفریح کے لیے ناران آئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان دریائے کنہار کو گاڑی سمیت عبور کرنے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران گاڑی تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

 

پولیس کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو آج متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں