Entertainment

عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی

عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی
۳ گھنٹے پہلے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کر لی۔ 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔

 

رپورٹس کے مطابق تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، جبکہ عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت دیگر قریبی عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم 2024 میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ 

 

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔

 

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے۔ 

 

اس سے قبل وہ رینا دتا اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں