Pakistan
کراچی: لائنز ایریا میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ یکم جولائی کو پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
تفتیش کے دوران کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق طبی معائنے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اسپتال میں زیرِ علاج رہی اور آج اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ نے مزید بتایا کہ لڑکی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔