Pakistan
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نومولود کو دفنانے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی اور ایک مرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفن کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے نومولود کو بچا لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔