Business

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
۱ دن پہلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جس کی بڑی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے اگست کے لیے تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ قرار دی جا رہی ہے۔

 

آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کی بحالی نے بھی عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کر دیا ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 24 سینٹ (0.33 فیصد) کمی کے بعد 71.88 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 11 سینٹ (0.16 فیصد) کمی کے ساتھ 68.58 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

 

اوپیک پلس نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اتحاد میں شامل سات ممالک اگست کے دوران مجموعی طور پر یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل عالمی منڈی میں فراہم کریں گے۔ اس فیصلے میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں