Business
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1,199 پوائنٹس کی کمی، چھ روزہ تیزی کا سلسلہ ختم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 30 جون سے جاری تیزی کا سلسلہ چھٹے روز ختم ہو گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1,199 پوائنٹس کی کمی کے بعد 186,255 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ آج کی کم ترین سطح 186,189 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
حصص بازار میں 98 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے کم ہو کر 20 ہزار 856 ارب روپے رہ گئی۔