Business
سعودی عرب کا تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
تیل کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا کیونکہ سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 11 ڈالر فی بیرل کم کرے گی۔
اس کمی کے بعد یہ خام تیل علاقائی معیار سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ ہے۔