Pakistan
نصیرآباد میں 132کے وی بجلی کا ٹاور دھماکے سے تباہ
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے 132 کے وی بجلی کے ٹرانسمیشن ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بولان سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی، جبکہ واقعے کی تصدیق کیسکو نے بھی کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کیسکو کے مطابق متاثرہ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن سبی سے بولان تک بجلی فراہم کر رہی تھی، جس کے متاثر ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔
کیسکو نے بتایا کہ بجلی کی جلد بحالی کے لیے امدادی اور تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔