Sports
امریکا اور بیلجیئم کے درمیان فکسڈ تھا،ٹرمپ کا طنز
امریکا اور بیلجیئم کے درمیان پیر کی شب کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا یہ مقابلہ ہار گیا تو وہ اسے "فکسڈ" قرار دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنی مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور اگر بیلجیئم کامیاب ہوتا ہے تو اسے اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔
بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر امریکا ہارا تو وہ کہیں گے کہ یہ میچ بھی 2020 کے صدارتی انتخاب کی طرح "فکسڈ" تھا، تاہم وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے۔