Breaking News

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ،سربراہ پاک فضائیہ کی بھی شرکت

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ،سربراہ پاک فضائیہ کی بھی شرکت
۱ منٹ پہلے

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

 

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں سربراہ پاک فضائیہ  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شرکت کی۔

 

 اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک بے گناہ شہری کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ شہید افسر نے ثابت کیا کہ پاک فضائیہ کے افسران اور جوان نہ صرف ملکی دفاع بلکہ اپنے ہم وطنوں کی عزت اور جان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ پُرعزم رہتے ہیں۔ 

 

ایئر چیف مارشل کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق کی قربانی پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی اعلیٰ روایات کی حقیقی عکاس ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں