Pakistan
سہیل آفریدی کا ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس فیصلے پر وزیرِ اعظم کو خط
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے فیصلے سے متعلق وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔
اپنے خط میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، وفاق کے وعدے پورے نہیں ہوئے، انضمام کا تمام بوجھ خیبر پختونخوا تنہا اٹھا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے این ایف سی میں طے شدہ حصہ تاحال خیبر پختونخوا کو نہیں ملا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے مجوزہ ٹیکس اقدامات مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ٹیکس استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کیا جائے۔