Pakistan
رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات
وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی سینئر افسر رئیسہ عادل کو نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کی افسر رئیسہ عادل کا تعلق 29ویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 11 فروری 2002 کو سول سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
رئیسہ عادل کا ڈومیسائل سندھ اربن ہے، جبکہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق وہ 14 مئی 2036 کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گی۔