Pakistan

آئی نائن آتشزدگی،فائر بریگیڈ گاڑی ڈیوٹی سٹیشن پر موجود نہیں تھی،انکوائری رپورٹ

آئی نائن آتشزدگی،فائر بریگیڈ گاڑی ڈیوٹی سٹیشن پر موجود نہیں تھی،انکوائری رپورٹ
۶ گھنٹے پہلے

اسلام آباد کے آئی نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق آگ بازار کے سٹال نمبر C-432 اور C-433 میں لگی۔ انکوائری میں انکشاف کیا گیا کہ واقعے کے وقت آگ بجھانے والی گاڑی (فائر ٹینڈر) اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر موجود نہیں تھی۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چوکیداروں نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دینے کے بجائے خود ہی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں، جس کے باعث قیمتی وقت ضائع ہوا۔

 

انکوائری رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں آگ پر قابو پانے کے لیے دستیاب انتظامات اور سہولیات انتہائی ناکافی تھیں، جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں