Pakistan

لکی مروت ہسپتال میں مسلح شخص کی انتظامات کا جائزہ لینے کی ویڈیووائرل

لکی مروت ہسپتال میں مسلح شخص کی انتظامات کا جائزہ لینے کی ویڈیووائرل
۳ گھنٹے پہلے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لکی مروت میں ایک مسلح شخص کی جانب سے ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

ویڈیو میں مسلح شخص کو ہسپتال کے اندر بآسانی گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔

 

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مسلح شخص کو کہیں بھی روکا نہیں گیا، جبکہ ویڈیو میں وہ اپنے ایک جگری دوست کی بھی تعریف کرتا دکھائی دیتا ہے۔

 

اس واقعے پر ڈاکٹرز تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل ایم ٹی آئی ہسپتال بنوں کو بھی چند روز قبل اسلحہ بردار افراد نے یرغمال بنایا تھا، جبکہ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

 

 تنظیم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور صحت کے اداروں کی سکیورٹی یقینی بنانے والا کوئی نہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں