Pakistan
انمول عرف پنکی کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے جیل عملے نے دستاویزات ذاتی طور پر ملزمہ تک پہنچائیں۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ ان مقدمات میں مفرور تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو دیگر مقدمات میں بھی باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔