Pakistan

لاہور،مبینہ زیادتی کے متاثرہ لڑکے کا ملزم کی عدم گرفتاری پرانوکھااحتجاج

لاہور،مبینہ زیادتی کے متاثرہ لڑکے کا ملزم کی عدم گرفتاری پرانوکھااحتجاج
۷ گھنٹے پہلے

لاہور میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والے ایک لڑکے نے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف پولیس کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔

 

متاثرہ لڑکا لاہور پریس کلب کے باہر ایک درخت پر چڑھ گیا، جس کے بعد پولیس اہلکار اسے نیچے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

 

15 سالہ نبیل، جو لاہور کے علاقے ہڈیارہ کا رہائشی ہے، اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم طاہر کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔

 

متاثرہ لڑکے کے ہاتھ میں پیٹرول کی ایک بوتل بھی تھی اور اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لڑکے کو درخت سے نیچے اتارا اور پولیس وین میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

 

پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ 28 جون کو اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں درج کیا جا چکا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں