Pakistan
توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے،اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ان اصلاحات کے ذریعے نظام کو مزید مؤثر، مستحکم اور جدید بنایا جا رہا ہے۔
لاہور میں منعقدہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنا ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت حکومت طویل المدتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے نہ صرف نظام کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار اور قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔