World

بہامس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،10افراد ہلاک

بہامس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،10افراد ہلاک
۱۴ دن پہلے

کیریبین ملک بہامس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ 10 جولائی کو دارالحکومت ناساؤ کے قریب پیش آیا، جو بہامس کے یومِ آزادی کا دن بھی تھا۔ حادثے میں جہاز کے 9 مسافر اور پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

 

وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آج جشن کا دن تھا، مگر سوگ کا دن بن گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک شخص حادثے میں زندہ بچ گیا تھا، تاہم بعد میں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق فلیمنگو ایئر کی ملکیت کا سیسنا طیارہ حادثے سے قبل پرواز بھر چکا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں