World

بھارت،بی ایس ایف سیکٹر ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی فائرنگ سے 2 ہلاک

بھارت،بی ایس ایف سیکٹر ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی فائرنگ سے 2 ہلاک
۶ گھنٹے پہلے

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع مالدہ کے 17 مائل سیکٹر ہیڈکوارٹر میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کی 119ویں اور 71ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر قائم ہیں۔

 

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق 119ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار شیوم مشرا نے آرام کرنے والے 71ویں بٹالین کے اہلکاروں پر اپنی سرکاری رائفل سے اچانک فائرنگ کر دی، جس سے کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں 71ویں بٹالین کے 51 سالہ اجے کمار سنگھ اور 37 سالہ امباداس سریش درگو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی وکاس ورما شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

 واقعے کے فوراً بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے ملزم شیوم مشرا کو گرفتار کر لیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں