World

امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
۲ گھنٹے پہلے

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے ان اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا مؤقف ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔

 

پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور سخت نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔

 

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی، حساس تحقیق اور دیگر اہم سائنسی معلومات کی غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ان پابندیوں کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، سرکاری فنڈنگ، تحقیقی شراکت داری اور حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں