Breaking News

اسلام آباد پولیس پر الزامات لگانے والی غیرملکی خاتون نے معذرت کر لی

اسلام آباد پولیس پر الزامات لگانے والی غیرملکی خاتون نے معذرت کر لی
۱ گھنٹے پہلے

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگانے والی غیرملکی خاتون نے اپنے الزامات پر معذرت کر لی ہے۔

 

غیرملکی خاتون نے کہا کہ انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس پر وہ معذرت خواہ ہیں، اور اسلام آباد پولیس نے ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل مسئلہ رہائش گاہ کے مالک کے ساتھ تھا اور غالباً زبان نہ سمجھنے کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

 

غیرملکی خاتون نے پولیس اور لیڈی پولیس اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خاتون نے شور مچاتے ہوئے پولیس پر الزامات عائد کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ تھانہ کوہسار میں خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ تشدد کیا۔

 

ذرائع کے مطابق خاتون نے لین دین کے ایک معاملے پر خود سیکٹر ایف-6 میں پولیس کو بلایا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کوہسار کو انکوائری کی ہدایت کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں