ایل اے-11 سہنسہ،سید غلام رضا نقوی پارٹی میں شامل
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے حلقہ ایل اے-11 سہنسہ میں ایک بڑی سیاسی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
سابق ممبر کشمیر کونسل اور مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سید غلام رضا نقوی اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پارٹی کے مطابق اس شمولیت سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
شمولیتی تقریب زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سید غلام رضا نقوی کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔
تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین اور چوہدری محمد ریاض بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مقامی رہنما خواجہ کلیم، عامر ذیشان جرال اور سید عزادار حسین کاظمی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔