Pakistan

وادیٔ نیلم میں کوسٹر کھائی میں جاگری،2افراد جاں بحق،7 زخمی

وادیٔ نیلم میں کوسٹر کھائی میں جاگری،2افراد جاں بحق،7 زخمی
۵ گھنٹے پہلے

وادیٔ نیلم کے علاقے اٹھمقام سے مظفر آباد جانے والی ایک مسافر کوسٹر کھائی میں گر گئی۔

 

ریسکیو انچارج رانا ظہیر کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے۔

 

رانا ظہیر نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں