Breaking News

تیز آندھی، فرانس میں 39 ڈگری پارہ چند ہی منٹوں میں 11 ڈگری تک گر گیا

تیز آندھی، فرانس میں 39 ڈگری پارہ چند ہی منٹوں میں 11 ڈگری تک گر گیا
۳ گھنٹے پہلے

فرانس میں تیز آندھی نے شدید گرمی کا زور چند ہی منٹوں میں توڑ دیا اور درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہینڈائے ساحل پر گرمی سے بچنے کے لیے سمندر کنارے آئے شہری اچانک گہرے بادل چھانے اور تیز آندھی شروع ہونے پر اپنا سامان سمیٹ کر محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

 

فرانس میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری تھی اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، تاہم اچانک آنے والی تیز آندھی نے موسم کا رخ بدل دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 6 منٹ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سے گر کر 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس سے موسم نمایاں طور پر ٹھنڈا ہوگیا۔

 

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ساحل پر موجود لوگوں کو تیز آندھی کے دوران محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں