Breaking News
مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باضابطہ افتتاح
مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ڈپٹی کمشنر مری نے لاری اڈے سے مختلف روٹس پر بسوں کو روانہ کر کے سروس کا افتتاح کیا۔
ابتدائی طور پر یہ بسیں تین روٹس پر چلائی جائیں گی:
مری لاری اڈہ سے روات بھوربن
لاری اڈہ سے نیو مری
لاری اڈہ سے باڑیاں
بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین، 70 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سفر مکمل طور پر مفت ہوگا۔
یہ بسیں روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی اور ہر 45 منٹ بعد ایک بس روانہ ہوگی۔