Pakistan

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: پولیس رپورٹ میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: پولیس رپورٹ میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف
۵ گھنٹے پہلے

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دی۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں ایک نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جبکہ مذکورہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور کیس میں 2 ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر بینک پہنچے تھے۔

 

ملزمان کے مطابق انہوں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے ایک شخص سے رقم چھینی، جس پر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔

 

رپورٹ کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے بعد ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں