Breaking News

تہران کے خلیجی ہمسایہ ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے

تہران کے خلیجی ہمسایہ ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے
۳ گھنٹے پہلے

ایران نے خلیجی خطے کے ہمسایہ ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے شروع کر دیے ہیں، جبکہ امریکا نے رات بھر ایران کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے۔

 

تہران کے مطابق اس نے خطے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں اردن، کویت اور بحرین شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے ابتدائی معاہدے پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے دوران دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے چھٹے روز کی گئیں۔

 

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث خطے کی سلامتی کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے، جبکہ جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن مذاکرات کی کوششوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

 

دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں میں 35 افراد کے جاں بحق اور 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں