Entertainment

جوٹریفک خلاف وزری نہیں کی اس کے بھی چالان ہوئے،صنم جنگ

جوٹریفک خلاف وزری نہیں کی اس کے بھی چالان ہوئے،صنم جنگ
۱ دن پہلے

معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان واپسی کے بعد صرف ایک ماہ کے دوران ان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 6 چالان عائد کیے گئے، جن میں سے بعض کو انہوں نے درست جبکہ کچھ کو غلط قرار دیا۔

 

صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چند چالان ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئے، جنہیں وہ تسلیم کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ایک موقع پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر ان کا چالان کیا گیا، جو بالکل درست تھا۔

 

تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ چالان ایسے بھی موصول ہوئے جن میں ایسی خلاف ورزیاں درج تھیں جو انہوں نے کی ہی نہیں تھیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ انہیں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی چالان کیا گیا، حالانکہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر ہی گاڑی چلاتی ہیں۔

 

صنم جنگ نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کی وجہ سے انہیں سیٹ بیلٹ پہننے کی عادت ہے اور وہ سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی سٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔

 

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت کے برعکس چالان موصول ہونے کی وجہ سے انہیں گھر والوں کی ڈانٹ بھی سننا پڑ رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں