نادیہ خان اور صائمہ اکرم چوہدری کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان اور ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ڈرامے کے منظر پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی اداکاری پر تنقید کی تھی۔
نادیہ خان کی یہ تنقید صائمہ اکرم چوہدری کو ناگوار گزری، جس پر انہوں نے فیس بک پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نادیہ خان کو فوری طور پر ایک ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ نادیہ خان ماضی میں ان کے لکھے ہوئے ایک ڈرامے میں خراب اداکاری کر کے اسکرپٹ کو نقصان پہنچا چکی ہیں۔
اس کے جواب میں نادیہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ صائمہ اکرم چوہدری کے مشورے پر ماہرِ نفسیات کے پاس گئی تھیں۔
نادیہ خان نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر نے انہیں "ٹروتھ سنڈروم" کی تشخیص دی ہے۔