شکست انتہائی تکلیف دہ،زخم بھرنے میں کافی وقت لگے گا،میسی
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کو "انتہائی تکلیف دہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔
میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ فائنل میں شکست کا دکھ بہت گہرا ہے، تاہم وہ اپنی ٹیم کے سفر اور مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک رسائی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے ارجنٹائن کے عوام کا بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ورلڈ کپ کی خوبصورت یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی حمایت، ٹیم کی محنت اور کھلاڑیوں کے عزم نے ایک بار پھر ارجنٹائن کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل کر دیا۔
39 سالہ میسی نےسپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کو مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے پر فخر ہونا چاہیے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پوری قوم متحد ہوئی اور سب نے مل کر ارجنٹینین ہونے پر بے پناہ فخر محسوس کیا۔