Sports

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام لائک نے نئی بحث چھیڑ دی

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام لائک نے نئی بحث چھیڑ دی
۲ گھنٹے پہلے

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد نئی بحث کا مرکز بن گئے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے ارجنٹینا کو 2026ء ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں مدد دی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس کے مطابق رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ @cristiano نے ہسپانوی ٹی وی پروگرام Espejo Público کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو لائک کیا تھا۔

 

ویڈیو میں صحافی پیلار روڈریگیز لوسانتوس نے دعویٰ کیا کہ ارجنٹینا کو ناک آؤٹ مرحلے میں کئی مواقع پر فائدہ پہنچایا گیا اور فیفا کی مبینہ مدد سے ٹیم فائنل تک پہنچی۔ صحافی کے مطابق ارجنٹینا ایسی ٹیم تھی جو تقریباً پانچ میچ پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانی چاہیے تھی، تاہم فیفا نے مبینہ طور پر اس کی مدد کی۔

 

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ فائنل میں اسپین صرف ارجنٹینا کے خلاف نہیں بلکہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے خلاف بھی کھیل رہا تھا، کیونکہ ان کے بقول فیفا میسی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنا چاہتی تھی۔

 

اس واقعے نے ایک بار پھر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان برسوں پرانی رقابت پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، کیونکہ دونوں سپر اسٹارز کے مداح ایک دوسرے سے متعلق ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پرتگال کا ورلڈ کپ 2026 کا سفر راؤنڈ آف 16 میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا، جس کے بعد رونالڈو نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری فیفا ورلڈ کپ تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں