Sports

8پاکستانی خواتین نےخوسر گینگ کی چوٹی فتح کر لی

8پاکستانی خواتین نےخوسر گینگ کی چوٹی فتح کر لی
۱ گھنٹے پہلے

قراقرم ایکسپیڈیشنز کے مطابق 8 رکنی ٹیم نے 8,051 میٹر بلند براڈ پیک کو کامیابی سے سر کر لیا۔

 

 ٹیم میں ارجنٹائن کے خوان پابلو تورو سمیت پاکستان کے احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی، منصور کریم، نواز علی خان، مرزا علی اور زمان کریم شامل تھے۔

 

دوسری جانب الپائن کلب آف پاکستان کی دوسری ویمنز خوسر گینگ ایکسپیڈیشن کے تحت 8 پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے شگر ویلی میں واقع 6,040 میٹر بلند خوسر گینگ کی چوٹی بھی کامیابی سے سر کر لی۔

 

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ایاز شگری نے اس کامیابی کو پاکستانی خواتین کی ہمت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ستمبر میں کے ٹو بلتورو کلین اپ ایکسپیڈیشن بھی منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد قراقرم کے پہاڑی ماحول کے تحفظ اور صفائی کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں