Business

ایران امریکا کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزیدمہنگا

ایران امریکا کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزیدمہنگا
۱۰ گھنٹے پہلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ایران پر امریکا کے مسلسل گیارہویں روز حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

 

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.1 فیصد یعنی 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 92.01 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

 

 اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 1.0 فیصد یعنی 82 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85.16 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔ 

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں