Business
امریکا، ایران کشیدگی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت گزشتہ چھ ہفتوں میں پہلی مرتبہ 95 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 86 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق ایران پر امریکا کے مسلسل حملوں کے باعث تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں توانائی کی عالمی منڈیوں میں بے یقینی برقرار ہے اور قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔