Business

وفاقی حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
۱ دن پہلے

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ فیصلہ صوبوں کی مجموعی ضروریات اور دستیاب سرکاری ذخائر کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

 

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو (PASSCO) کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ملک کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں گندم کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

 

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ گندم کی قیمتوں، دستیابی اور سپلائی کی مجموعی صورتحال پر تمام صوبوں سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی ہے تاکہ آئندہ حکمت عملی کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں