Business

عالمی منڈی میں خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

عالمی منڈی میں خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
۱ دن پہلے

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے میں امریکی اہداف پر ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 جمعے کی صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ نارتھ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کرتے ہوئے 101 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

 

 اسی دوران ابوظہبی کے مربان خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 107.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ 

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، توانائی کی رسد سے متعلق خدشات اور خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی منڈیوں پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں