Sports
الزاری جوزف کاپاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سےانکار
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ابتدائی طور پر الزاری جوزف کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی تھی، تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا کہ فاسٹ بولر نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کر لی۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے بورڈ حکام کریں گے۔