Sports

پاکستان،ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج،7 سپیشلسٹ بیٹسمین اتارنے کا ارادہ

پاکستان،ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج،7 سپیشلسٹ بیٹسمین اتارنے کا ارادہ
۴ گھنٹے پہلے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شروع ہوگا، جبکہ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ 7 سپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 

 اطلاعات کے مطابق اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، جبکہ سلمان علی آغا پانچویں بولر کا کردار بھی ادا کریں گے۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال اور محمد عباس کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کے قوی امکانات ہیں۔

 

 خرم شہزاد اور محمد علی میں سے ایک فاسٹ بولر کو حتمی الیون میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بولرز کو اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

 

 ذرائع کے مطابق ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں گھاس والی پچ تیار کی جا رہی ہے، جسے ہری گھاس کے بجائے بھوری گھاس سے ڈھانپا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں