Entertainment

سنگیتا کے الزامات بے بنیاد ہیں، نعیمہ بٹ

سنگیتا کے الزامات بے بنیاد ہیں، نعیمہ بٹ
۱ منٹ پہلے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہدایت کارہ و اداکارہ سنگیتا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

 سنگیتا نے دعویٰ کیا تھا کہ نعیمہ بٹ کو ان کے رویے اور مختلف مطالبات کی وجہ سے آنے والی فلم مکھو سے الگ کیا گیا۔

 

 تاہم نعیمہ بٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصروف شیڈول کی وجہ سے اس منصوبے کا حصہ نہیں بن سکیں، جبکہ جن باتوں کو مطالبات قرار دیا گیا، وہ دراصل ایسی تجاویز تھیں جو خود ہدایت کارہ کی درخواست پر دی گئی تھیں تاکہ منصوبے کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی سنگیتا کا احترام کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کی سینئر ہیں، تاہم ان کا کام کرنے کا انداز مختلف ہے۔ 

 

نعیمہ بٹ نے پیشگی رقم سے متعلق بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابتدا ہی میں اپنی تاریخوں کی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا تھا اور تعارفی ملاقات میں دی گئی ٹوکن رقم بھی واپس کر دی تھی۔

 

 اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مشی خان کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور سنگیتا اور فلم مکھو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں