Breaking News
ایران کاہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا،عمان کی مشترکہ انتظام کی تجویز
عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کے لیے ایک مشترکہ علاقائی مکینزم قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت اس اہم بحری گزرگاہ کے استعمال پر رضاکارانہ فیس وصول کی جائے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خلیجی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ عمان کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو خطے کے متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق عمانی تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول کا حامل نہیں ہوگا بلکہ اس کے انتظام میں علاقائی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل پر مبنی ہے، جہاں اس بحری راستے کو استعمال کرنے والے ممالک اور متعلقہ ادارے رضاکارانہ طور پر فیس ادا کرتے ہیں۔
اس فیس سے جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ، بحری سلامتی اور ریسکیو آپریشنز کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔