Pakistan
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ محمد خلیل کے گھر پیش آیا، جس نے اہل خانہ کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔
محمد خلیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا، انہیں اس المناک واقعے کی اطلاع امریکا میں ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر پاکستان واپس آ رہے ہیں۔