Pakistan

ہنگو: ابراہیم زئی کے جنگلات سے پولیس کانسٹیبل کی لاش برآمد

ہنگو: ابراہیم زئی کے جنگلات سے پولیس کانسٹیبل کی لاش برآمد
۱ منٹ پہلے

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی کے جنگلات سے ایک پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت پولیس کانسٹیبل مشرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔

 

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی فیاض خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ موت کی وجوہات کا تعین بھی تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں