Pakistan

کے ٹو ایئر ویز کے دفاترڈی سیل ،انتظامیہ کے حوالے

کے ٹو ایئر ویز کے دفاترڈی سیل ،انتظامیہ کے حوالے
۱ منٹ پہلے

بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن نے کے ٹو ایئر ویز کے دفاتر سے سیل ہٹا دیا ہے۔ کے ٹو ایئر ویز کے دفاتر کو ڈی سیل کر کے دوبارہ ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کے ٹو ایئر ویز سے متعلق تمام ضروری ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دفاتر کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ کے ٹو ایئر ویز کا کارگو طیارہ متحدہ عرب امارات سے کراچی آتے ہوئے پسنی کے قریب سمندر میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

 

حادثے کے بعد طیارے کے ملبے کا اگلا حصہ تلاش کر لیا گیا تھا، تاہم باقی ماندہ ملبے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے عملے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں