Pakistan
لاہور میں طوفانی بارش، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، 10 پروازیں تاخیر کا شکار
لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں طوفان باد و باراں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ 1500 میٹر تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی، جبکہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پروازوں کو دشواری پیش آئی۔
جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 471 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکی اور فضائی انتظار کے بعد اسے ملتان ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ری فیولنگ کے بعد موسم بہتر ہونے پر پرواز کو لاہور روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی، کویت، تاشقند، اسکردو اور ریاض سے آنے والی پروازوں سمیت مجموعی طور پر 10 پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔